فوج پاکستان کے عوام کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کریگی، جنر ل قمر جاوید باجوہ
قوم یقین رکھے دشمنوں کے ایجنڈے کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے خواہ ا کوئی بھی قیمت چکانا پڑے ، آرمی چیف گزشتہ رات سے جاری آپریشنز میں 100 سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ، قابل ذکر تعداد میں گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے کارفرما نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کامیابی مل رہی ہے، دہشتگردی کے ان واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں، ترجمان پاک فوج
ہفتہ 18 فروری 2017 00:01
(جاری ہے)
گزشتہ رات سے 100 سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ قابل ذکر تعداد میں گرفتاریاں بھی کی گئیں ۔
اس حوالے سے تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔ بیان کے مطابق دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے کارفرما نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کامیابی مل رہی ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے ان واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں ۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ رات سے سرحد بند کر دی گئی ہے اور افغانستان سے کسی کو بھی بلا اجازت پاکستان داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ سیکیورٹی فورسز کو اس حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ پوری سرحد پر کڑی نظر رکھیں۔ بیان کے مطابق افغان حکام کو ایسے 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے جو طویل عرصہ سے افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں اور پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیاں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ دہشتگردانہ سرگرمیوں کی ہدایات جاری کر رہے ہیں اور ان سرگرمیوں میں مدد دے رہے ہیں ۔ افغان حکومت سے کہا گیا ہے کہ ان دہشتگردوں کو نشانہ بنائے یا انہیں پاکستان کے حوالے کرے ۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کے عوام کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی سیکیورٹی فورسز پریقین رکھے ہم دشمنوں کے ایجنڈے کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے خواہ اس کی کوئی بھی قیمت چکانا پڑے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.