ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے لاہور سمیت 144 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں منظور شدہ پروگرامز کی فہرست آن لائن جاری کر دی

طالبعلم داخلہ لینے سے پہلے ڈگری کی جانچ پڑتال ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے کر سکتے ہیں‘پی ایچ ڈی سکالرز کو سکالر شپ دینے کی تاریخ میں 22 فروری تک توسیع

ہفتہ 18 فروری 2017 16:59

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے لاہور سمیت 144 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے لاہور سمیت 144 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں منظور شدہ پروگرامز کی فہرست آن لائن جاری کر دی‘ طالبعلم داخلہ لینے سے پہلے ڈگری کی جانچ پڑتال ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے کر سکتے ہیںجبکہ ملک کی جامعات میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کو سکالر شپ دینے کی تاریخ میں 22 فروری تک اس لیے توسیع کر دی ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے منظور شدہ پروگرامز کی فہرست کو آن لائن کر دیا ہے۔ ایچ ای سی نے ملک کی 183 یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ایچ ای سی کے منظور شدہ ڈگریوں کی تفصیلات کو آن لائن کریں جس کے لیے پاکستان کوالیفکیشن رجسٹرڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی نے اس رجسٹرڈ کو آن لائن کر دیا ہے ایچ ای سی کے اس ڈیٹا بنک میں 144 یونیورسٹیوں کی منظور شدہ ڈگریوں کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ونجی یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کی ڈگریاں بھی شامل ہیں جس کی مجموعی تعداد 1598 ہے دوسری جانب ایچ ای سی نے ملک کی جامعات میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کو سکالر شپ دینے کی تاریخ میں 22 فروری تک اس لیے توسیع کر دی ہے تاکہ جن یونیورسٹیوں نے تاحال ڈگریوں کی تفصیلات ڈیٹا بنک میں درج نہیں کی انہیں مہلت دی جائے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سطح تک کی سکالر شپ کو پی کیو آر سے مشروط کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :