فاٹا کو کے پی کے میںضم کرنے کیلئے صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فنڈفراہم کریگی،اسدقیصر
ہم نے پہلی بار سود کیخلاف قانون سازی کی ،سودخوروںکیلئے دس لاکھ روپے جرمانہ ،دس سال قید کی سزا مقرر کی ہے،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
ہفتہ 18 فروری 2017 18:10
(جاری ہے)
سپیکر اسدقیصر نے اس موقع پرڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کیلئے پندرہ لاکھ روپے گرانٹ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کے قیام کیلئے صوابی کی تمام صحافتی تنظیمیں ایک پیلٹ فارم پر متحدہوجائے تاکہ ان کے مسائل بہتر طریقے سے حل کئے جاسکے ۔
انہوںنے کہاکہ اس وقت پوری دنیاکی دہشتگردی کی جنگ ہماری سرزمین پر لڑی جارہی ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا ،فاٹا اور صوبے کے دیگر علاقوںمیںتمام گھریں،تعلیمی ادارے اور سارا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکاہے قبائل بے گھر ہوگئے ہیںاور ان میں زیادہ تر فاٹا کے عوام متاثر ہوئے ہیںاس لئے وفاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فاٹا کے عوام کے بحالی کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے انہوںنے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے ہمارا مئوقف بالکل واضح ہے کہ جب تک سی پیک کے حوالے سے ہمیںاطمینان نہ ہو اور ہمارا مطالبات پوری نہ ہو تب تک صوبائی حکومت کی طرف سے میںعدالت سے کیس نہیںلوں گا۔انہوںنے کہاکہ اس کیس اورزیدہ سٹی میںعمران خان کی کامیابی کے نتیجے میں چین کااعلیٰ وفد عمران خان کے ساتھ ملاقات کی اور عمران نے اس حوالے سے آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ سی پیک کے حوالے سے زیادتی کررہے ہیں اور یوں چین نے سی پیک کے پانچویں اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مدعو کیا۔انہوںنے کہاکہ اس منصوبے میںچارسدہ،نوشہرہ،مردان اور صوابی ریلوے ٹریک شامل ہونے کاعلاوہ چار ہزارکنال اراضی پر کرنل شیر انٹر چینج کے قریب ایک بڑی صنعتی زون قائم ہوگی لاہور پشاورریلوے ٹریک اپ گریڈکرنے کاعلاوہ ڈی آئی خان ریلوے ٹریک بھی شامل ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلی دفعہ سود کے خلاف قانون سازی کی جس کے تحت سودخوروںکیلئے دس لاکھ روپے جرمانہ اور دس سال قید کی سزا مقرر کی ہے صوبے میںاین ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے پچاس ہزار اساتذہ اور تین ہزار ڈاکٹرز بھر تی کئے گئے ہیںسرکاری سکولوںمیںنرسری سے پانچویںپانچویں تک قرآن پاک کاناظرہ اور چھٹی جماعت سے ایف اے تک قرآن کاترجمہ بھی شروع کیاجائے گاصوابی کو گیس کی فراہمی کیلئے اقتدار میں آتے ہی متعلقہ محکمہ کے پاس جمع کرائی ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے اس میں روڑے اٹکائی جارہی ہے جس کے خلاف ہم نے عدالت سے رجوع کیاعدالتی فیصلہ ہمارے حق میں آنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر صوابی بھر کر گیس کی فراہمی شروع نہیں کی گئی تو اسلام آباد پشاور موٹروے بند کرنے سمیت بھر پور احتجاج کریںگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.