باہمت اور پرعزم قوم کو بزدل دشمن شکست نہیں دے سکتا‘ دہشت گردوں کو عظیم پاکستانیوں کے بہائے گئے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 18 فروری 2017 20:45
(جاری ہے)
دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانیوں کے بہنے والے خون کے ایک قطرے کو بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آنے والی نسلوں کو پرامن، محفوظ اور خوشحال پاکستان دینے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں دھماکہ پاکستان کے دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین، شہید ایس ایس پی زاہدگوندل اورپولیس اہلکاروں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔ شہید ہونے والے پولیس کے بہادر افسروں اور اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ دیگر شہریوں کی شہادت پر بھی دلی صدمہ ہوا ہے ۔ قوم شہداء کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے سفاک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک سرزمین کو پاک کر کے رہیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ضرور سرخرو ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.