پشتونخواملی عوامی پارٹی عوام کو ہر شعبہ زندگی میں سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے، عبدالرحیم زیارتوال
ہفتہ 18 فروری 2017 23:17
(جاری ہے)
جس کی صدارت پارٹی کے ضلعی سیکرٹری ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان نے کی ۔ اجلاس میں ضلع ایگزیکٹو اور ضلعی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین مشر محمود خان اچکزئی کے دورہ پشین کے تیاریوں کے ساتھ مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں دونوں رہنمائوں کے دورہ پشین کے ملتوی ہونے کے متعلق اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی تنظیمی سیاست صلاحیت کو مزید دوبالا کرتے ہوئے اپنی فعالیت کو مزید تیز کرنی ہوگی جس طرح صرف تین دن کے نوٹس پر ضلع بھرکے تمام علاقائی یونٹوں اور لاتعداد ابتدائی یونٹوںکے اجلاس منعقد کرکے جلسے کی تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے ۔ اس پر تمام عہدیدار اور کارکن خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ لہٰذا پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی سیاسی تنظیمی استعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے آئندہ کیلئے بھی بروقت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی مرضی کے بغیر ان پر کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنے سے حالات مزیدپیچیدہ ہونگے بلکہ فاٹا میں منتخب کونسلوں کے قیام اور فاٹا کے عوام کی مرضی کے مطابق اصلاحات ہی فاٹا کے عوام کو قبول ہونگے ۔ لہٰذا فاٹا کے موجودہ منتخب نمائندوں کی مکمل اکثریت اور اسلام آباد 30جنوری کو منعقدہ نمائندہ جرگے کے سفارشات پر ہی عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے اذیت ناک واقعات قابل مذمت اور قابل گرفت ہے اور یہ ماضی کے غلط پالسیوں اور غلط اقدامات کے اعمال بد کا نتیجہ ہے لہٰذا ملک کے حکمرانوں نے اچھے اور برے کی تمیز سے بالاتر ہو کر ہر قسم کی دہشتگردی انتہا پسندی کیخلاف مزید اقدامات کرنے ہونگے اور ملک کے مظلوم عوام پر مسلط اس سنگین صورتحال کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف مردم شمار کا انعقاد تمام ملک کے عوام بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے عوام کا قومی مطالبہ رہا ہے اب جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری ہونیوالی ہے تو مردم شماری حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام ملک بالخصوص اس پشتون بلوچ مشترکہ صوبے میں شفاف مردم شماری کے انعقاد کو ممکن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کے عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے خاندانوں کا صحیح انداز میں اندراج کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نام پر غیر سنجیدہ بیان بازی قابل افسوس ہے جبکہ مردم شماری پر سب سے زیادہ تحفظات جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کو ہے جنہوں نے سالہا سال پہلے بھرپور احتجاج کیا تھا ۔ اور جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کا اب بھی مطالبہ ہے کہ وہ ماضی کے بوگس انداراج کے ساتھ ساتھ مزید نئے بوگس اندراج کی روک تھام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام جمہوریت ان کے تسلسل آئین وقانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی اور فیڈریشن کے تمام اکائیوں کے قومی حقوق واختیارات عملاً تسلیم کرنے میں ہے جبکہ 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں قابل قبول نہیں۔ سیاسی جمہوری قوتوں کا فریضہ ہے کہ وہ جمہوریت آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے حق حکمرانی کا بھرپور دفاع کریں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.