سانحہ چیئرنگ کراس لاہورکے شہدا کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد

منگل 21 فروری 2017 17:15

سانحہ چیئرنگ کراس لاہورکے شہدا کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد
لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی درخواست پر ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی نے شہدائے سانحہ چیئرنگ کراس لاہور اور لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر بم دھماکے میں شہیدہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے مرکزی جامع مسجد سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جس میں ویلفیئر ونگ کے سربراہ مدثر ریاض ملک ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر، آصف رضا ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور مُلک کی سلامتی کے لیے دعا کروائی گئی۔