تحریک انصاف نے جدید سکر مشین جنرل ہسپتال کو عطیہ کر دی

بدھ 22 فروری 2017 16:39

تحریک انصاف نے جدید سکر مشین جنرل ہسپتال کو عطیہ کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) تحریک انصاف نے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو میں مریض کے علاج معالجے کے لئے استعمال ہونے والی سکر مشین جنرل ہسپتال کو عطیہ کردی۔پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس، رہنما تحریک انصاف عائشہ شاہنواز اور منصور احمد نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے پرنسپل جنرل ہسپتال غیاث النبی طیب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے جرمنی سے درآمد کی گئی سکر مشین ہسپتال کو عطیہ کی۔

(جاری ہے)

پرنسپل جنرل ہسپتال غیاث النبی طیب کے مطابق متعلقہ مشین ایمرجنسی،آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کے علاج معالجے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ڈاکٹر مراد راس کے مطابق ہسپتال کی جانب سے تین مشینوں کا مطالبہ کیا گیا تھا جن میں سے ایک مشین فراہم کردی گئی ہے،مزید دو مشینیں بھی عطیہ کی جائیں گی۔اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجیحات صحت نہیں ،سڑکیں اور پل ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات دستیاب نہیں اور پرائیویٹ سیکٹر سرکاری ہسپتالوں کی مدد کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :