ْکرپشن کاخاتمہ،اداروں کی مضبوطی اورعوام کو انصاف کی فراہمی ہمارامشن ہے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
بدھ 22 فروری 2017 22:54
(جاری ہے)
ایسی قومیں کبھی پسماندہ نہیں رہتیں اگر ان کے سیاسی رہنما ایماندار اور صاحب کردار ہوں ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُنہوںنے سیاست میں دھوکہ دہی اور فریب کرنے والوں کو ایکسپوز کیا ان کے عزائم سے عوام کو آگاہ کیا ۔پختون قوم کو ایک سسٹم دیا۔اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کیا کیونکہ ہم ملک اور آئندہ نسل کے مستقبل کا سوچتے ہیں۔ہم نے سکولوں میں ناظرہ قرآن بمعہ ترجمہ لازمی قرار دے کر اُن سیاستدانوں کا کاروبار بند کردیا جو اسلام کا نام اپنے دُنیاوی حرص ، لالچ اور کرپشن کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم نے سود کا خاتمہ کیا تاکہ غریب کا استحصال نہ ہو۔ہم نے پولیس کو ریفارم کیا تاکہ تھانوں میں لوگوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور وہ میرٹ کی بنیاد پر ظلم و نا انصافی کے خلاف ایک پروفیشنل فورس بن کر اُبھرے ۔ہم نے پولیس ریفارمز کو قانونی شکل دی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پہلے پولیس کرپٹ تھی لیکن اب پولیس پروفیشنل لائن پر اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہی ہے اور اب پولیس کی بہادری اور جوانمردی کے قصے زبان عام ہیں۔ اُن کی کل کی کارکردگی اور آج کی کارکردگی میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔پہلے پولیس واقعات سے بھاگتے تھے اب آگے بڑھ کر جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تبدیلی اُن لوگوں کو کبھی نظر نہیں آسکتی جن کا واسطہ صحت کی سہولیات ، سکولوں ، پٹواریوں ، پولیس اور سرکاری دفاتر میں ہونے والے کرپشن سے نہ ہولیکن غریب کو یہ تبدیلی نمایاں نظر آتی ہے۔ہمارا نوجوان نسل سے وعدہ ہے کہ ہم نے اُن کو روایتی اور کرپٹ سیاستدانوں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔ایک ایسا شفاف سسٹم دینا ہے جس میں اہل اور حقدار کے صلاحیتوں کو زنگ نہ لگے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.