سکھر ریجن میں تیار ہونے والی مصنوعات کے معیار کو زیادہ بہتر بنا کر برآمدت میں اضافہ کیا جائے، سینئر نائب صدر ایوان صنعت وتجارت سکھر
بدھ 22 فروری 2017 22:10
(جاری ہے)
سینئر نائب صدر ایوان صنعت و تجارت ملک محمد رضوان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے سے مقامی سطح پر روزگار میں بھی اضافہ ہو گا اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔
ملک محمد رضوان الحق نے سکھر میں کسٹمز وی بوک کی سہولت شروع کرنے پر کلکٹر متحرمہ زم زم اعوان کو خصوصی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ٹی ڈی اے، پی کی جانب سے کسٹمز وی بوک سے متعلق سیمینار بھی منعقد کیا گیا اور سیمینار کے انعقاد پر متحرمہ بے نظیر چاچڑ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ کسٹمز ، ٹی ، ڈی ،اے، پی اور ایوان صنعت و تجارت کے باہمی تعاون سے سکھر ریجن کے ایکسپوٹرز کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے تاجروں کے وقت کی بچت اور غیر ضروری اخراجات بھی ختم ہو جائیں گے ایوان صنعت و تجارت کے سنیئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق نے سکھر میں ڈرائی پورٹ کے التواء کے شکار منصوبے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ سکھر تین صوبوں کے سنگم پر واقع سندھ کا تیسرا بڑ اتجارتی شہر ہے اورتجارت میں حب کو درجہ رکھتا ہے سکھر میں ڈرائی پورٹ کے قیام کا منصوبہ پچھلے کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے کسٹمز اور ٹی ، ڈی ، اے ، پی کے افسران سکھر میںڈرائی پورٹ کے قیام کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ایوان صنعت و تجارت کے ساتھ ملکر اس کام کا پایہ تکمیل تک پہنچائیں جس پر کلکٹر کسٹمز متحرمہ زم زم اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی ، ڈی ، اے ، پی متحرمہ بے نظیر چاچڑ نے ایوان صنعت و تجارت کے اراکین کو اپنے مکمل تعاون کو یقین دلاتے ہوئے ڈرائی پورٹ کے پروجیکٹ میںخصوصی دلچسپی لینے کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.