کراچی، شہر میں صفائی ستھرائی کو جدید مشینوں کے ذریعے کرنے کا آغاز کردیا گیا
شہر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرزہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانے میں کامیاب ہوجائیں، وزیربلدیات سندھ چائنا سے کراچی میں صفائی کے لئے 165 میں سے 22 گاڑیاں کراچی پورٹ سے باہر آگئی ہیں اور باقی گاڑیاں بھی چند روز میں سڑکوں پر ہوں گی، جام خان شورو
جمعرات 23 فروری 2017 15:07
(جاری ہے)
چائنا کی کمپنی کو 26 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے ٹھیکہ دیا گیا ہے، جس میں گاڑیوں کی تمام مرمت اور دیگر کی ذمہ دار چائنا کی کمپنی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کسٹم کلئیرنس کے بعد آنے والی چینی کمپنی کی صفائی کی گاڑیوں کی آمد کے موقع پر موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی پورٹ پر ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اے ڈی سنجارانی، چیئرمین ڈسٹرکٹ سائوتھ ملک محمد فیاض، چیئرمین سجن یونین ذوالفقار شاہ، نیاز سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو خود گاڑی چلا کر پورٹ سے باہر لائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ہم اس شہر کو صاف و ستھرا شہر بنا کر ہی دم لیں گے اور اس سلسلے میں چائنا کی کمپنی سے گلی کوچوں، محلوں اور سڑکوں کی صفائی کے حوالے سے دو اضلاع میں معاہدہ کیا گیا ہے اور اس مد میں مذکورہ کمپنی کو فی ٹن 26 ڈالر کے حساب سے سندھ حکومت ادائیگی کرے گی اور اس کام کو ڈی ایم سی کے ملازمین ہی سرانجام دیں گے اور ہر ڈسٹرکٹ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت ایک ہزار صفائی کا عملہ مذکورہ کمپنی کو فراہم کرے گا، جبکہ دیگر تمام اخراجات جن میں مشینری کی مینٹیننس، کوڑے دانوں پر کنٹینرز کی تنصیب سمیت تمام امور چائنا کی کمپنی کے ذمے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید مشینوں کی کراچی میں آمد کے بعد کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ جام خان شورو نے کہا کہ چائنا سے کوڑے دان کی جگہ کنٹرنرز20 ہزارکی تعداد میں کے ایم سی ورکشاپ پہنچ چکیں ہیں اور اب مشینری بھی پہنچ چکی ہے، جس کے بعد آئندہ چند روز میں عملی طور پر کام کا آغاز ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ کراچی کے دو اضلاع میں صفائی کا جدید نظام متعارف کرادیا جائے گا، جس کے بعد دیگر اضلاع کے منتخب نمائندوں کی کونسل کی منظوری سے ان اضلاع کو بھی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت چائنا کی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا تاہم اس دوران کسی بھی ڈی ایم سی یا کے ایم سی کے ملازم کو ان کی نوکری سے نہیں نکالا جائے گا بلکہ چائنا کی کمپنی اچھا کام کرنے والے ملازمین کو مزید تنخوائوں میں اضافہ دے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صفائی ستھرائی اور اس کے بعد کچڑے سے بجلی بنانے اور دیگر پر بھی کام کیا جارہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.