شہید ملت گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج عزیز آباد میں لائبریری ڈے کا انعقاد

جمعرات 23 فروری 2017 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) شہر قائد میں انٹر بورڈ کے زیر اہتمام مختلف کالجوں میں لائبریری ڈے منایا گیا ۔ عزیز آباد میں واقع شہید ملت ڈگری گرلز کالج میں بھی شعبہ لائبریری کے زیر اہتمام کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور طالبات میں کتابوں کے مطالعے کے شوق کو بڑھانے کیلئے لائبریری ڈے منعقد کیا گیا ۔تقریب کا آغاز کالج کے مرکزی دروازے پر واک سے کیا گیا جس میں اساتذہ سمیت تمام طالبات نے شرکت کی ۔

کتاب کی اہمیت سے متعلق کلمات درج بینرز اور پوسٹرز اٹھا کر طالبات نے واک کی ۔ لائبریری میں کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے طالبات کی بنائی ہوئی مختلف دستاویزات کو نمائش کیلئے اسٹالز پر رکھا گیا ۔ کالج کی پرنسپل سمیت تما م اساتذہ نے لائبریری میں سجائی گئیںاسٹالز پر کتابوں و دیگر اشیاء کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاکردگی کو سراہا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کالج کی لائبریری میں اساتذہ اور طالبات کی لائبریری ڈے کی حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے کالج کی پرنسپل پروفیسر شائستہ اقبال، لائبریری انچارج مس مہرین ناز اور دیگر اساتذہ مس مبینہ اور مس سعدیہ نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے تاہم موجودہ مشینی دور میں طلبہ کے ہاتھوں میں کتاب کے بجائے لیب ٹاپ، ٹیبلٹ اور موبائل نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ و دیگر میں کتابوں سے دوری بڑھ رہی ہے اور لائبریری کا تصور بھی معدوم ہوتا جارہا ہے ۔کتاب سے تعلق کو مظبوط کرنے اور طلبہ سمیت عام معاشرے میں کتابوں کے پڑھنے کے شوق کو بڑھانے کیلئے یوم کتب سمیت دیگر اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :