بھارت کی ٹیسٹ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی، 11 رنز پر سات کھلاڑی میدان بدر ہوئے

جمعہ 24 فروری 2017 14:10

بھارت کی ٹیسٹ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی، 11 رنز پر سات کھلاڑی میدان ..
پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی، 11 رنز پر سات کھلاڑی میدان بدر ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پونے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف نے بھارتی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا، صرف 24 گیندوں پر 6 کھلاڑی آئوٹ کئے، 95 پر بھارت کے تین کھلاڑی آئوٹ تھے جبکہ بقیہ سات کھلاڑی محض 11 رنز کا اضافہ کر سکے، یہ بھارت کی ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی ہے، اس سے قبل 1989-90 میں کرائسٹ چرچ کے مقام پر بھارت کے آخری سات بیٹمسین صرف 18 رنز کا اضافہ کر سکے تھے۔

متعلقہ عنوان :