ریپ کیس؛ کیوی کرکٹرکوکلین چٹ مل گئی

ہفتہ 25 فروری 2017 16:14

ریپ کیس؛ کیوی کرکٹرکوکلین چٹ مل گئی
ہیملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) ریپ کیس میں کیوی کرکٹرکوکلین چٹ مل گئی جیوری نے متفقہ طور پر انھیں بے گناہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ناردرن ڈسٹرکٹس کے کرکٹر 25 سالہ اسکاٹ کوگلیجین کو ہیملٹن ڈسٹرکٹ کورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا۔ان پر یہ الزام 17 مئی 2015 کو عائد کیا گیا تھا، جیوری نے متفقہ طور پر انھیں بے گناہ قرار دے دیا۔۔