ہرمسئلے کا حل رینجرز اور آرمی کے ذریعے کرانا درست نہیں، مصطفی کمال
رینجرز سے مسائلہ حل ہوتا تو کراچی میں 25 سال سے رینجرز ہے لیکن امن قائم نہیں ہوا، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
ہفتہ 25 فروری 2017 17:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں رینجرز اور فوج متحرک ہے، پنجاب میں رینجرزکو اختیارات دینا ایک اچھا اقدام ہے، پورا ملک کہہ رہا ہے کہ ہرشہرکو رینجرزکے حوالے کیا جائے لیکن ہرمسئلے کا حل رینجرز اور آرمی کے ذریعے کرانا درست نہیں، رینجرزآپریشن دہشت گردی کا حل نہیں ہے، 25 سال پہلے کراچی میں رینجرز6 ماہ کے لئے آئی تھی، کیا کراچی کے حالات ٹھیک ہوگئے، کیا پنجاب میں رینجرز کو اختیارات ملنے کے بعد امن ہوجائے گا، ٹھوس اقدامات نہ کرنا پاکستان کی بدقسمتی ہے، آنکھیں بند کرنے سے کوئی حل نہیں نکلے گا، کیا ان خود کش حملہ آوروں کو مارنے سے مسئلہ حل ہوجائے گا، آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ غلطی کہاں ہے، کیوں ہمارے ہی لوگ مرنے مارنے کو تیار ہیں، ہرجگہ رینجرز آپریشن سے بھارت میں بیٹھا دشمن خوش ہورہا ہوگا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ اختیارات اوروسائل ایک جگہ جمع ہونا مسئلہ ہے، دارالحکومت میں بیٹھ کرجو پلان بنایاجائے گا وہ کامیاب نہیں ہوسکتا، حکمران نکل کرٹائونز میں نہیں جارہے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ہم کوئی بھی پلان بنائیں گے ناکام ہوگا۔ فوج تنہا ملک میں امن قائم نہیں کرسکتی، اصلاحات لانا بھی صوبائی حکومت کے بس کی بات نہیں ، ان سب کے لیے وفاقی حکومت کو اقدامات کرنا پڑیں گے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.