جنوبی پنجاب کیلئےچھٹی تادسویں جماعت طالبات کیلئےماہانہ1000روپےوظیفہ کااعلان
”خادم پنجاب سکولز پروگرام“کےتحت پہلےمرحلےمیں جنوبی پنجاب کیلئے17ہزارسکولوں میں سولرپینلزکااآغازہوگا،سولرپینلز لگانےاورپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت نیو سکولز پروگرام میں توسیع کی منظوری،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،صوبے میں فروغ تعلیم کیلئےمختلف اقدامات پرپیش رفت کا جائزہ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 18:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے سکولوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے، اس لئے سولر پینلز لگانے کے پروگرام کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے اور اس ضمن میں قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کا ہر 15 روز بعد اجلاس ہوگا۔
جس کی صدارت میں خود کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 17 ہزار سکولوں میں سولر پینلز لگانے کے کام کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کی چھٹی سے دسویں جماعت تک کی طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپے کر دیا ہے اور اس پروگرام کیلئے 5 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے یہ پروگرام انتہائی سودمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جن سکولوں میں اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں وہاں عدم دستیاب سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔اضافی کمروں کی تعمیر سے بچوں اور بچیوں کو بہتر تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اضافی کمروں کی تعمیر کے پروگرام میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہو داحمد، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایم پی اے انجینئر قمرالاسلام، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، سکولز ایجوکیشن، خزانہ، توانائی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.