توقع ہے پیپلز پارٹی بھی 4 مارچ کو ہونے والی اے پی سی کے ذریعے اس پر اتفاق کرلے گی ،ْاسحاق ڈار
فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ،ْقومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلائے جائیں گے کسی نکتے میں تبدیلی پر سب راضی ہوئے تو قومی اسمبلی میں حتمی مسودہ طے کر لیں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو فوجی عدالتوں کا قیام 7جنوری 2017سے تصور کیاجائے گا ،ْ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی گفتگو معاملہ بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے ،ْ ہم نے مجبوری اورضرورت کے تحت فوجی عدالتوں کی حمایت کی ہے ،ْ غلام احمد بلور دہشتگردی کو مذہب سے نہ جوڑا جائے ،ْ ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،ْ صاحبزادہ طارق اللہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں ،ْبل پیش ہو گا تو رفتہ رفتہ سب کے تحفظات دور ہو جائیں گے ،ْ شیخ رشید احمد فوجی عدالتوںمیں توسیع کے حوالے سے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ،ْفاروق ستار کی گفتگو
منگل 28 فروری 2017 13:58
(جاری ہے)
اجلاس میں سب نے متفقہ طور پر فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، توقع ہے کہ پیپلز پارٹی بھی 4 مارچ کو ہونے والی اے پی سی کے ذریعے اس پر اتفاق کرلے گی اور فوجی عدالتوں کی حمایت کریگی۔
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، اس کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلائے جائیں گے جہاں فوجی عدالتوں کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا اور کسی نکتے میں تبدیلی پر سب راضی ہوئے تو قومی اسمبلی میں حتمی مسودہ طے کر لیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر سیاست کو ایک طرف رکھ دینا چاہیے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیلئے 8 اجلاس ہوئے جس میں تمام جماعتوں نے اپنا موقف تحمل سے بیان کیا ،ْدنیا میں دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے فورس کی صلاحیت بڑھائی گئی، سب نے اتفاق کیا کہ فوجی عدالتیں پسندیدہ راستہ نہیں فوجی عدالتوں کی مدت 2 سال رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ،ْ2 سال بعد یہ مقدمات انسداد دہشت گردی عدالتوں کو منتقل ہوجائیں گے۔ فوجی عدالتوں کا قیام 7جنوری 2017سے تصور کیاجائے گا۔جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ دہشت گرد دہشت گردہوتاہے، دہشت گردی کو مذہب سے نہ جوڑا جائے، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ معاملہ بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے تاہم ہم نے مجبوری اورضرورت کے تحت فوجی عدالتوں کی حمایت کی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ اٴْمید کرتے ہیں اس بار فوجی عدالتوں کا قیام آخری بار ہوگا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پرحکومت کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہا کہ فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع دینے پر اتفاق ہو گیا ہے ، بل پیش ہو گا تو رفتہ رفتہ سب کے تحفظات دور ہو جائیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ حکومت دہشتگردی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں،ہم فوجی عدالتوں کے مخالف نہیں ہیں اورنیشنل ایکشن پلان کے چند نکات پر عمل ہوا۔ فاروق ستار نے کہا کہ تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی توسیع میں حمایت کی اور فوجی عدالتوںمیں توسیع کے حوالے سے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،امید ہے کہ وزیراعظم ہمارے تحفظات دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا اعتراف کریں ،ْحکومت نے عدالتیں بہتر بنانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا،وزیراعظم کی یقین دہانی پر فوجی عدالتوں کی توسیع پر حمایت کی۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ فوجی عدالتیں کامیاب بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں تھا،عدالتوں کی کارکردگی بہتر کرنا حکومتی ترجیح نہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ دوسال میں دہشتگردی میں کتنی کمی آئی ہی ضرب عضب ہو یا ردالفساد اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم فوجی عدالتوں کے قیام کے مخالف نہیں ،ْحکومت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.