سرچ آپریشن کے دوران کسی خاص کمیونٹی کو ہدف بنانے ،امتیازی سلوک کا تاثر قطعی بے بنیاد ہے ،پختون ہمارے بھائی ہیں‘ وزیر قانون
پختونوںکو پنجاب میں رہنے ، کاروبار کرنے کا اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کسی اور کو ہے ،نام نہاد رہنما سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں جو ملک دشمنی ہے پختونوں کے تحفظات سے متعلق امیرمقام کی سربراہی میں کمیٹی پنجاب میں مقیم پختونوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے دوران شکایات کا ازالہ کریگی‘ رانا ثنا اللہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پورے ملک کی ہے ، پشتونوں کیخلاف کوئی ناروا سلوک نہیں کیا جا رہا ،آپریشن میں خواتین اہلکار ، لوکل نمائندہ بھی ہونا چاہیے پختون ہی آئی ڈی پیز بنے اور سب سے زیادہ قربانیا ں دیں ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے ‘ امیر مقام/میڈیا سے گفتگو
منگل 28 فروری 2017 15:02
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا ہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما امیر مقام کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پنجاب میں پشتون آبادی سے مبینہ طور پر نسلی تعصب پر مبنی سلوک کے حوالے سے پائے جانے والے تاثر پر گفتگو کی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا ہ میں بعض نام نہاد سیاسی لیڈر پنجاب کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور پنجاب کی ترقی کے خوف سے اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں اوراسی نااہلی کی سیاست کے باعث سندھ اورخیبرپختونخوا ہ میں ہر معاملے کو پنجاب کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ میں اور پیپلزپارٹی سندھ میں منفی سیاست کررہی ہے اور دونوں ہی جماعتیں کرپشن کے باعث اعتماد کھو بیٹھی ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس تاثر پر وزیراعلی شہبازشریف نے پولیس کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آپریشن ’’رد الفساد ‘‘اور کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں تاہم ان کارروائیوں کے بغیر دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام نہیں بنایا جا سکتا۔وزیراعلی پنجاب نے امیرمقام کو یقین دلایا ہے کہ پنجاب میں آباد پختون ہمارے بھائی ہیں، پختونوں کے تحفظات سے متعلق امیرمقام کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، یہ کمیٹی پنجاب میں مقیم پختونوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے دوران شکایت کا ازالہ کرے گی۔تمام صوبوں کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ،سب نے مل کردہشت گردی کا مقابلہ کرناہے،سرچ آپریشن میں کسی کے خلاف امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ۔امیر مقام کی قیادت میں وفد نے جو تجاویز دی ہیں ان پر عملدرآمد کرتے ہوئے پوری کوشش کی جائے گی کہ سرچ آپریشن کے دوران لوگوں کی چار دیواری کے تحفظ اور عزت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔میں امیر مقام کو یقین دلاتا ہوں کہ انہوں نے اجلاس میں جن خدشات کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلی شہباز شریف نے جو فیصلے کیے ہیں ان پر بھرپور عملدرآمد ہوگا، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو اقدامات کیے جائیں گے ان میں کسی کمیونٹی کو کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہیے ۔انہوںنے کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد بارے سوال کے جواب میں کہا کہ سکیورٹی خدشات پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں ہیں، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہو ،اس فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے، ہم لاہور میں کسی بھی ناخوشگور واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے ، پشتونوں کے خلاف کوئی ناروا سلوک نہیں کیا جا رہا ۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے یقین دلایا ہے کہ پنجاب میں آباد پختون ہمارے بھائی ہیں ۔تحفظات تھے کہ سرچ آپریشن میں خواتین اہلکار اور لوکل نمائندہ بھی ہونا چاہیے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے ، معاملے کو سیاسی مسئلہ بنانا مناسب نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی نسل ، قوم اور مذہب نہیں ہوتا ۔دہشتگردی کے خلاف پختون ہی آئی ڈی پیز بنے اور سب سے زیادہ قربانیا ں دیں ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے ۔ امیر مقام نے ملک بھر میں نادرااور پاسپورٹ کے معاملات کو یکساں کرنے پر بھی زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.