وزیر اعظم چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ،ْ خطے کی صورتحال سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے ،ْوزیر اعظم

منگل 28 فروری 2017 16:04

وزیر اعظم چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ،ْ خطے کی صورتحال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے۔وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ یسیا ڑانگ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ،ْاس موقع پر خطے کی صورت حال، پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ کی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او سربراہ اجلاس کا موضوع’’مربوط رابطوں کے ذریعے علاقائی خوشحالی‘‘۔ اجلاس میں ای سی او کے خطے کے لئے سی پیک کے فوائد سے آگاہی میں بھی مدد ملے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ رواں سال مئی میں اپنے دورہ چین کے منتظر ہیں جس میں وہ صدر شی چن پنگ کی دعوت پر خطے اور سڑک کے موضوع پر ہونے والے فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چین کے ایک خطہ ایک سڑک کے وڑن اور دونوں ملکوں کے باہمی اقدامات کے عزم کی عکاسی کرتاہے۔پاک چین تعلقات پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، چین کیساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے ،ْہر گزرتے دن کے ساتھ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط ہورہا ہے، جس کے لئے ہم چین کی قیادت اور عوام کے مشکور ہیں۔ سی پیک گیم چینجر ہے، اس سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے ،ْاین ایس جی کے لئے چین کی حمایت کے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :