عبدالستار ایدھی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، لوگوں کی بلاامتیاز ِ رنگ و نسل اور مذہب و مسلک خدمت کی ،محمد نواز شریف
تاریخ میں کبھی کبھی ایسی شخصیات جنم لیتی ہیں جو اپنا آج انسانیت کے کل کیلئے قربان کر دیتے ہیں منفی سوچ اور منفی طرز سیاست سے لوگوں کے جذبات کے ساتھ تو کھیلا جا سکتا ہے مگر ان کے دلوں میں جگہ نہیں بنائی جا سکتی،سماجی خدمت کرنیوالے مرحوم کو اپنا رول ماڈل بنا کر خدمت، دیانت کی روایت کو زندہ رکھیں،وزیراعظم کا 89 ویں سالگرہ پر پیغام
منگل 28 فروری 2017 21:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ منفی سوچ اور منفی طرز سیاست سے لوگوں کے جذبات کے ساتھ تو کھیلا جا سکتا ہے مگر ان کے دلوں میں جگہ نہیں بنائی جا سکتی۔
عبدالستاار ایدھی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ وہ ایک ادارہ تھے۔ ایک فرد واحد نے محض اپنے جذبے کے ساتھ ایک ایسا ادارہ تشکیل دیا جس سے لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سماج نے ان کا ساتھ دیا اور اس بات کا عملی اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں آج بھی خدمت اور دیانت کی قدر کی جاتی ہے۔ جو لوگ انسانی خدمت کو اپنا طرز عمل بناتے ہیں وہ سیاست میں ہوں ، مذہب میں ہوں یا کسی اور شعبے میں ان کا نام باقی رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے لوگوں کی بلاامتیاز ِ رنگ و نسل اور مذہب و مسلک خدمت کی ہے۔ انہوں نے اسی پیغمبرانہ طریقے کو اپنے لئے مشعل راہ بنایا جس کے ذریعے پیغمبروں نے ہمیشہ انسانوں کی خدمت کی اور کسی طرح کے امتیاز کو رواں نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو لوگ سماجی خدمت کا کام کر رہے ہیں ان کو چاہئے کہ عبدالستار ایدھی کو اپنا رول ماڈل سمجھتے ہوئے خدمت اور دیانت کے روایت کو زندہ رکھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم بھی عبدالستار ایدھی کی طرح ان کو عزت اور وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کے درجات بلند کرے اور ہمارے معاشرے میں ان کی جلائی ہوئی شمع ہمیشہ روشن رکھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.