ریسکیو 1122 میں ترقی پا نے والے افسران کی پر مو شن تقر یب کا انعقاد

منگل 28 فروری 2017 23:13

ریسکیو 1122 میں ترقی پا نے والے افسران کی پر مو شن تقر یب کا انعقاد
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) میں ترقی پا نے والے افسران کی پر مو شن تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ تقریب کے مہما ن خصو صی سیکر ٹری ریلیف ریہبلیٹشن اینڈ سٹلمنٹ احمد حنیف اورکزئی نے ڈاکٹر خطیر احمد ڈائر یکٹر ایڈ من اور ڈاکٹر آیا ز خا ن کو ڈائریکٹر آپر یشن خیبر پختونخوا کے عہد وں پر اپ گریڈ کر کے ان کہ کند ھو ں پر تر قی کے بیجز لگا ئے۔

اس مو قع پر احمد حنیف اورکز ئی نے کہا کہ ریسکیو 1122ڈاکٹر اسد علی خا ن کی سربر اہی میں دن بہ دن ترقی کر رہا ہے اور ریسکیو 1122 کے اہلکا روں کی جا نب سے عوام کو فراہم کی جا نے والی سہولیا ت کی وجہ سے عوام کا اعتما د بحا ل ہوا ہے جس کی وجہ سے صو با ئی حکو مت کی جا نب سے ریسکیو 1122کا دائرہ کا ر پو رے خیبر پختو نخو ا تک پھیلا یا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ ریسکیو اہلکا روں کے لیے قلیل وقت میں سروس سڑ کچر فراہم کیا جا چکا ہے جس کی بد ولت آج سے ادارے میں تما م تر اہلکا روں کی تر قی کا آغا ز ہو گیا ہے اور بہت جلد ہی تما م اہلکا روں کی تر قی ممکن ہو سکے گی۔

ریسکیو اہلکا ر دن رات عوام کو سہو لیا ت فراہم کر رہے ہیں اس لیے ان کے جا ئز حقو ق کے لیے تما م تر وسا ئل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں۔