ایوان بالا ء کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ،پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش
ایم ڈی پی آئی اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی عدم شرکت کا سخت نوٹس،متعلقہ حکام کی آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت تحریک استحقاق پیش کی جائے گی،پھر بھی نہ آئے تو گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے،خصوصی کمیٹی
بدھ 1 مارچ 2017 21:10
(جاری ہے)
خصوصی کمیٹی نے ایم ڈی پی آئی اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی عدم شرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ متعلقہ حکام کی آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے ورنہ ان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی جائے گی اور اگر پھر بھی نہ آئے تو گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کے سینٹ اجلاس میں ترکی سے وٹ لیز پر حاصل کیے گئے جہازو ں کے معاملے کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اراکین کمیٹی نے جہاز کی کم چوڑی سیٹوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بہتر کرنے کی سفارش کردی۔ 777جہازوں کی سیٹو ں کی تبدیلی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کو بتایا گیا کہ نومبر میں پہلا جہاز سنگا پور جائے گا۔ کل9جہاز ہیں 5جہازوں کی سیٹوں کی تبدیلی کا معاہدہ کیا ہے۔ 42ملین ڈالر کا خرچہ ہوگا۔ خصوصی کمیٹی نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے سینٹ میں توجہ مبذول کرانے کا نوٹس جس میں پی آئی اے کی ایئر بس A-310کو جرمنی کی کمپنی کو پیپر ا قوانین کے برعکس فروخت کرنے کے معاملے کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا ۔ ادارے کی طرف سے فراہم کیے گئے بریف پر اراکین کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جہاز ابھی فروخت نہیں ہوا مالٹا نے 2.1لاکھ یورو پرفلم کے لیے کرائے پر حاصل کیا ہے۔ پی آئی اے کا عملہ بھی ساتھ گیا تھا اور وہ اب جرمنی کے شہر لیز بیک میں کھڑا ہے ۔ جس پر اراکین کمیٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے میں گڑبڑ نظر آتی ہے۔ پی آئی اے کے عملے کو غیر قانونی طور پر بھیجا گیا اور وہاں 5دن فارغ رکھا گیا۔ کس اتھارٹی نے اجازت دی تھی کہ فلم کے لیے کرائے پر دیا جائے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جہاز فروخت کرنا ہو تو جہاں ہے جیسے ہے کی پالیسی پر فروخت کیا جاتا ہے۔ جس پر کنونیئر کمیٹی نے سیکرٹری ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ آئند ہ اجلاس میں سی ای او کی شرکت یقینی بنائی جائے اور معاملے کی دوبارہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ کنوینیر کمیٹی نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے پی آئی اے کے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سابقہ ایم ڈیز و چیئرمینوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد جامع رپورٹ تیار کی ہے جس میں پی آئی اے کی بیماریوںکی موثر انداز میں نشاندہی کرکے بہتری کیلئے تجاویز مرتب کی ہیں۔ بہت سے معاملات میں سی ای او کے حوالے سے معاملات سامنے آرہے ہیں جن کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کے کئی اعلیٰ حکام گھر بیٹھ کر تنخواہیں حاصل کررہے ہیں۔ ادارے کی آمدن کو بہتر بنانے کے لیے بھی تجاویز شامل ہیں ۔ ذیلی کمیٹی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔ سیل اور مارکیٹنگ کے علاوہ ٹکٹ کی فروخت ، بکنگ اور کارگو کے شعبوں میں مسائل نظر آئے ہیں۔ ان کو بہتر کرنے کے لیے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز الیا س احمد بلور ، جنرل(ر)عبدالقیوم ، ڈاکٹر اشوک کمار ، تاج محمد آفریدی ، فرحت اللہ بابر ، کامل علی آغا ، سلیم مانڈوی والا اور کرنل (ر)طاہر حسین مشہدی کے علاوہ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی ، ڈائریکٹر پروکیورمینٹ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر اور جی ایم پی آئی اے نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.