جسٹس مظہر اقبال سدھو کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کے لئے صدر مملکت کو درخواست ارسال

جمعرات 2 مارچ 2017 14:24

جسٹس مظہر اقبال سدھو کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کے لئے صدر مملکت کو درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو کے استعفیٰ کو منظور نہ کرنے کے لئے صدر مملکت کو درخواست بھجوا دی گئی۔یہ درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو ملکی سلامتی سے متعلق اہم نوعیت کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظہر اقبال سدھونے ایم کیو ایم کے قائد کے بارے میں اہم فیصلے کئے۔ جسٹس مظہر اقبال سدھو کے استعفیٰ کی منظوری کے نتیجے میں اہم نوعیت کے معاملے کی سماعت کرنے والا تین رکنی بنچ ٹوٹ جائے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں بنچ کا ٹوٹنا انصاف کے راستے میں رکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے اور اس طرح کیس کی سماعت متاثر ہونے کا اندیشہ ہی. جسٹس مظہر اقبال سدھو نے اہم مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بڑے فیصلے کئے اور قومی خدمت سرانجام دی۔درخواست میں صدر مملکت سے استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس مظہر اقبال سدھو کے استعفیٰ کو منظور نہ کیا جائے