پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی ہم نصابی مقابلوں میں شاندار کارکردگی

جمعہ 3 مارچ 2017 21:25

لاہور۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبائو طالبات نے شبلی کالج آف کامرس فیصل آباد میں منعقدہ آل پاکستان ڈیبیٹ کمپیٹیشن میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور ٹیم ٹرافیاں اپنے نام کر لیں۔

(جاری ہے)

اردو ڈیبیٹ مقابلوں میں عبد الحسیب نے پہلی پوزیشن جیتی جبکہ حوصلہ افزائی کا انعام قسطاس اسماعیل کے نام رہا ۔

پنجابی ڈیبیٹ مقابلوں میں بالترتیب سعید جاوید اور حمزہ مصطفی نے پہلی اور دوسری پوزیشز حاصل کیں ۔جبکہ دونوں مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی طلبائو طالبات ٹیم ٹرافیاں بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :