پرعزم اور بہادر پاکستانی قوم کے مضبوط جذبوں کو مٹھی بھر دہشت گرد شکست نہیں دے سکتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونا پورے پاکستان کا اعزاز اور قوم کا انسداددہشتگردی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے 2013 کے مقابلے میں 2017 کا پاکستان محفوظ، روشن اور معاشی طور پر مضبوط ہے، وطن کو امن کو گہوارہ بنائینگے شہبازشریف کی مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو
ہفتہ 4 مارچ 2017 21:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ عوام کی طاقت اور پختہ عزم کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نیست و نابود کریں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر عوام سے چھینی گئیں خوشیاں لوٹائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2013 ء کے مقابلے میں 2017ء کا پاکستان محفوظ، روشن اور معاشی طور پر مضبوط ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر چل رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ’’میں‘‘ کی روش ملک اور قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ’’ہم‘‘ کے راستے پر چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات اور جمہوری اقدار کو مقدم رکھا ہے۔یکجہتی، اتحاد اور اتفاق کے ذریعے ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ اراکین اسمبلی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہو رمیں کرانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے شاندار اقدام قرار دیااور کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال، سردار منصب علی ڈوگر، ندیم عباس ربیرہ اور رکن صوبائی اسمبلی طارق باجوہ شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.