کرپشن سے پردہ اٹھانے والے ہلاک بھارتی فوجی کا دوبارہ پوسٹ مارٹم

رشتہ داروںکے اصرارپرمیتھوکاآبائی علاقے کیرالہ میں دوبارہ پوسٹ مارٹم،واقعہ خودکشی لگتاہے،پولیس

اتوار 5 مارچ 2017 11:37

کرپشن سے پردہ اٹھانے والے ہلاک بھارتی فوجی کا دوبارہ پوسٹ مارٹم
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) بھارت میں پولیس نے کہاہے کہ روئے میتھو نامی سپاہی کی میت کو ان کے آبائی علاقے پہنچانے کے بعد ان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ان کے آبائی علاقے کیرالہ میں ان کے خاندان کے اصرار پر دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔خیال رہے کہ روئے میتھیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر انڈین فوج میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر سے پردہ اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق روئے میتھیو کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کے حوالے سے ان کے ایک رشتے دار کا کہناتھاکہ کئی سوالوں کے جواب ابھی نہیں ملے ہیں۔دوسری جانب فوجی اہلکاروں کے خیال میں سپاہی نے خود کشی کی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں کئی جونیئر سپاہیوں نے کیمپوں کی خراب صورتحال کی شکایات کی ہیں جس پر انڈین فوج نے تنبیہ کی ہے کہ ایسے مسائل کے بارے میں اندرونی طور پر آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :