ریحام خان پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

اتوار 5 مارچ 2017 20:49

ریحام خان پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مارچ ۔2017ئ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کر وائے جانے کا اعلان کیے جانے کے بعد اس کیخلاف سب سے زیادہ بلندہونے والے آواز عمران خان کی تھی جنہوں نے اس فیصلے کو ”احمقانہ“ بھی قرار دے دیا ۔سابق کرکٹر نے تو پی سی بی کی دعوت ملنے کے باوجود میچ دیکھنے آنے سے انکار کردیا تاہم ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خا ن اس تاریخی میچ کو دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں ۔