ایل ڈبلیو ایم سی کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے اشتراک کار کے نظام کو ترتیب دے گی، کمشنر لاہور ڈویژن

پیر 6 مارچ 2017 23:20

لاہور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ صفائی کے پروگرام کو جدید اور موثر طریقے سے سرانجام دینے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) لاہور ڈویژن کے باقی تین اضلاع میں بھی مقامی میونسپل کمیٹیوں کے ساتھ مل کر سالڈویسٹ (کوڑاکرکٹ) کو ٹھکانے لگانے کے لیے اشتراک کار کے نظام کو ترتیب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سالڈویسٹ مینجمنٹ ایل ڈبلیو ایم سی کے ماڈل کے مطابق میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی آراء کی روشنی میں ضابطہ کار مرتب کرے گی جس میں پرائمری کولیکشن، سیکنڈری کولیکشن، کوڑا کرکٹ کے لیے درکار مشینری کے حصول و طریقہ کار، ڈمپنگ مقامات سمیت دیگر امور کو ایک ہفتہ میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار سالڈویسٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی بلال مصطفی سید، ضلع ننکانہ، قصور و شیخوپورہ کے ڈی سی ز اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے مینڈیٹ کو تین مراحل میں اضلاع میں پھیلایا جائے گا اور ہر مرحلہ میں مقامی منتخب نمائندوں کی آراء کے مطابق ایم سی ز کو شامل کیا گیا ہے۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے سروے کے مطابق تینوں اضلاع میں 1251 ٹن سالڈویسٹ فی یوم اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالڈویسٹ کی پرائمری و سیکنڈری کولیکشن کے لیے ہر ضلع میں علیحدہ اجلاس منعقد کرکے ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :