میچ میں عوام کی دلچسپی اور جوش و خروش سے واضح ہو گیا ہے کہ قوم کا عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہے‘شہبازشریف
پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا لاہور میں انعقاد پوری قوم کی آواز تھی، قومی یکجہتی کو فروغ ملا اور دہشت گردوں کو شکست ہوئی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ کے میدان آباد ہوں گے اور غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی‘وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاکستان سپر لیگ فائنل کا انعقاد کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے‘اقبال ظفر جھگڑا
پیر 6 مارچ 2017 23:33
(جاری ہے)
لاہور میں پی ایس ایل کا انعقاد پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا لاہور میں انعقاد پوری قوم کی آواز تھی۔
قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے خیبرپختونخوا سمیت ملک کی تمام اکائیوں سے طلبا و طالبات کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے اس میگاایونٹ میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کر دکھایا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔میچ میں عوام کی دلچسپی اور جوش و خروش سے واضح ہو گیا ہے کہ قوم کا عزم خوف سے زیادہ مضبوط ہے۔پی ایس ایل کے انعقاد سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا اور دہشت گردوں کو شکست ہوئی۔ شائقین کرکٹ کو پرامن اور محفوظ ماحول میں شاندار فائنل میچ دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستانی قوم کے امن، خوشیوں اور سکون چھیننے والے دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے اور قوم کے مضبوط ارادوں نے امن کے دشمنوں کو شکست دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ کے میدان آباد ہوں گے اور غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.