پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مونگی کے تصدیق شدہ شہ زور بیج کی فروخت کا آغاز کر دیا

بدھ 8 مارچ 2017 15:20

فیصل آباد۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مونگی کے تصدیق شدہ شہ زور بیج کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کا حامل منظور شدہ بیج استعمال کریں تاکہ اس کی کاشت سے بمپر کراپ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے فیصل آباد سنٹرسے تصدیق شدہ شہ زور بیج اور مونگی کی سیل شروع کر دی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ مکئی میں اقسام افکوئی ۔ سرگودہا 2002 بیس کلوگرام کا تھیلا 14 سو روپے میں اور ایم ایم آر آئی ( پیلی) کا بیس کلوگرام کا تھیلا 12 سو روپے میں ملے گا ۔انہوںنے بتایاکہ اسی طرح مونگی دس کلو گرام کا تھیلا 31 سو روپے میں قسم (ازری 2006) اور(2011)NM دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہ زور بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سیل پوائنٹ واقع انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور بورڈ کے علاوہ علاقہ کے ڈیلرز سے بھی دستیاب ہوگا۔

انہوں نے کاشتکار بھائیوں سے کہا کہ ادارے کا فراہم کر دہ بیج کاشت کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملکی پیداوار میں بھی اضافہ کا سبب بنیں۔ انہوں نے کہا کہ فراہمی بیج کے سلسلہ میں اگر کوئی دشواری پیش آئے تو مقامی دفتر محکمہ زراعت توسیع ودفتر پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :