سوئٹزرلینڈنےسوئس بینکوں میں دولت سےمتعلق معلومات دینےکی رضامندی ظاہرکردی

معلومات کےتبادلےکیلئےمعاہدے پر21مارچ کودستخط کیےجائیں گے،سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے80 سے200 ارب ڈالرزموجود ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاقومی اسمبلی میں بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 مارچ 2017 16:56

سوئٹزرلینڈنےسوئس بینکوں میں دولت سےمتعلق معلومات دینےکی رضامندی ظاہرکردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08مارچ2017ء) : سوئٹزرلینڈ نے پاکستانیوں کی سوئس بینکوں میں دولت سے متعلق معلومات دینے کیلئےرضا مندی ظاہرکردی ہے،معلومات کے تبادلے کیلئےمعاہدے پر21 مارچ کو دستخط کیے جائیں گے۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آج قومی اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاکہ سوئٹزرلینڈ نےہماری شرائط پراپنے ملک میں چھپائی ہوئی پاکستانیوں کی دولت ظاہرکرنے کیلئے معاہدہ کرنے پرمشروط رضامندی ظاہرکردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف ذرائع سےسامنے آنے والی معلومات سے پتاچلتاہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے 80 سے 200 ارب ڈالرزموجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے ٹیکسوں میں5 فیصد کمی کرنے،موسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ دینے سمیت طلباء کے ٹیکس کی شرح کم کرنے کی بھی شرط رکھی تھی۔ تاہم پاکستان نے مذاکرات میں کوئی بھی شرط ماننے سے نکارکیا۔ لیکن سوئٹزلینڈ نے ہماری شرائط پرمعاہدہ کرنے پررضامندی ظاہرکردی۔انہوں نے کہا کہ سوئس حکومت نے معاہدہ کرنے کے لیے2مارچ کو مجھے خط بھیجا تھا۔اسحاق ڈارنے کہا کہ جنوری 2018 سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :