پاکستان کرکٹ بورڈکے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے فاسٹ باؤلر محمدعرفان اور شاہ زیب حسن کو اگلے ہفتے طلب کرلیا
جمعہ 10 مارچ 2017 23:47
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ 'دونوں کھلاڑیوں کو ان کے خلاف انکوائری اورثبوت کے حوالے سے جواب دینا پڑے گا اور پی سی بی ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کرے گا'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں مبنہ طور پر ملوث اور عبوری طور پر معطل ہونے والے کرکٹرز خالد لطیف اورشرجیل خان کے خلاف ٹریبیونل کی تفتیش اگلے ہفتے متوقع ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے افتتاحی میچ کے بعد لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو عبوری طور پر معطل کرکے پاکستان واپس بلوالیا گیا تھا۔پی سی بی کے نوٹس پر دونوں کھلاڑیوں نے الزامات کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کے لیے سابق جج کی سربراہی میں تین رکنی ٹریبیونل قائم کر دیا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان، کراچی کنگز کے شاہزیب حسن اور کوئٹہ گلیڈی ایڈیٹرز کے ذوالفقار بابر سے پوچھ گچھ کی اطلاعات تھیں تاہم انھیں پی ایس ایل کے میچوں میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں محمد عرفان نے اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کی تھی جبکہ شاہ زیب کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل تھے۔شاہ زیب حسن کے بارے میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا تھا کہ ان کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ محمد عرفان کے بارے میں بھی پہلے یہی بتایا گیا تھا کہ وہ بھی کلیئر کر دیے گئے ہیں تاہم بعد میں بتایا گیا کہ وہ کلیئر نہیں ہوئے ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر تین رکنی ٹریبونل بھی تشکیل دیا ہے لیکن ابھی تک اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی ٹریبونل اپنا کام شروع کرے لگا ۔شاہ زیب حسن اور محمد عرفان دونوں کھلاڑی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے اور کھلاڑیوں سے اسپاٹ فکسنگ میں مبیبہ طورپر بکیز سے رابطوں کے حوالے سے سوالات پوچھے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.