فیشن انڈسٹری اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتی ہے : لاہور چیمبر

ڈیزا ئنرز کو اپنے برانڈز متعارف کرانے چاہئیں ، مقررین کا سیمینار سے خطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، نائب صدر ناصر حمید خان اور دیگر ماہرین نے فیشن انڈسٹری کی معاشی اہمیت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال پر خاص نظر رکھنی چاہیے۔ فیشن ڈیزائنرز کو اپنے برانڈز متعارف کرانے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :