ایف آئی ایس فری سٹائل سکائی وسنو بورڈ ورلڈ چیمپئن شپس،چینی کھلاڑی کائی شوئی ٹونگ اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

اتوار 12 مارچ 2017 18:10

ایف آئی ایس فری سٹائل سکائی وسنو بورڈ ورلڈ چیمپئن شپس،چینی کھلاڑی ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء)چین کے سنو بورڈر کائی شوئی ٹونگ نے گزشتہ روز سائرہ نوادا2017ایف آئی ایس فری سٹائل سکائی وسنو بورڈ ورلڈ چیمپئن شپس میں اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ 2015کی عالمی چیمپئن نے اپنے پہلے رن میں 90.75پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ میں بہت زیادہ پرجوش ہوں میرے لئے اس کے علاوہ اور کوئی لفظ نہیں ہیں میں بہت زیادہ خوش ہوں ۔ میرے ذہن میں ایک رن تھا اور میں نے اس کو پورا کر دکھایا ہے ۔ کائی 2001,2003اور2005میں فرانس کی ڈوریان وڈل کے جیتنے کے بعد ہاف پائپ ورلڈ چیمپئن شپ کا دفاع کرنے والی تاریخ کی دوسری خاتون ہے ۔