خیبر پختونخوا ،معدنیات ،افرادی قوت سے مالا مال ہے اس کے باوجود ماضی میں خاطر خواہ ترقی حاصل نہیں ہوئی،قدرتی و انسانی وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار نہیں لایا گیا ، بیروزگاری و دیگر چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فرو غ دیا جائیگا،
پشاور میں دس سال بعد منرلز اینڈ جیمز شو کا انعقاد اس صوبے اور معدنی شعبے کی ترقی و ترویج کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان کاافتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 13 مارچ 2017 22:23
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز پشاور میں 17ویں آل پاکستان تین روزہ جیمز اینڈ منرلز شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے وزیر اعلی پرویز خٹک، سیکرٹری معدنیات سید ظہیرالسلام شاہ، خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے غلام دستگیر و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی، مشیر مواصلات اکبر اایوب، معاون خصوصی عبدالکریم خان ، ایرانی قونصل جنرل، تجارتی و کاروباری حضرات، محکمہ معدنیات کے افسران واہلکاروں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کے دوران سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے معدنی شعبے کوصحیح راستے پر گامزن کرنے کی غرض سے نیا منرل ایکٹ پاس کیا ہے جو موجودہ حکومت کا کامیابی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے قانون کی بدولت نہ صرف ادارہ جاتی گورننس اور ترقی تیز تر ہوجائے گی بلکہ یہ کان کنی کے طریقہ کار اور سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات میں جدید اصلاحات لانے میں صوبائی وزیر معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی اور سیکرٹری معدنیات سید ظہیر السلام کی پوری ٹیم کی کوشش کا رفرماہے جن کی بدولت اس شعبے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہورہی ہے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے باضابطہ طور پر منرل اینڈ جیمز شو کا افتتاح کیااور صوبے میں پائے جانے والی مختلف قیمتی معدنی پتھر کے سٹالز دیکھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.