سگریٹ کی سمگلنگ میں قومی خزانے کو سالانہ 14 ارب 75 کروڑ روپے کا نقصان
کرپٹ مافیا کی ملی بھگت کیو جہ سے ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام ،دھندا میں اعلیٰ افسران بھی شامل
بدھ 15 مارچ 2017 16:57
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 88 ارب سگریٹ کا استعمال ہوتا ہے اور سگریٹ کے استعمال میں متواتر اضافہ بھی ہورہا ہے جس کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے کسٹم انٹیلی جنس اور ان لینڈ انٹیلی جنس یونٹ اس چوری کے ذمہ ذمہ دار ہیں۔
ان دفاتر میں کرپٹ لوگوں کی موجودگی کے باعث قوم کو سالانہ 14 ارب 75 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے رپورٹ کے مطابق 88 ارب سگریٹ کے استعمال میں سے 68 ارب سگریٹ سمگلنگ کی وجہ سے ملک میں استعمال ہورہے ہیں اور یہ براند ملک کے ہر شہر کی مارکیٹ میں میسر ہیں جو ایف بی آڑ کسٹم حکام کی نااہلی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ رپورٹ ملنے کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے متعلقہ حکام کو ذمہ دار ٹھہرانے کی بجائے ممبر کسٹم سے کمنٹس طلب کرکے معاملے کو ختم کردیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندری سرحدی‘ افغان سرہد پر تعینات کسٹم حکام کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکی جاسکتی ہے اس ہوالے سے ترجمان ایف بی آڑ نے جواب دینے سے معذرت کرلی تاہم متعلقہ رپورٹ کی تردید نہیں کی۔ (عابد شاہ/رانا مشتاق)متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، انڈکس 132.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 74663.98 پوائنٹس پربند
-
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,900 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
دی بینک آف پنجاب ، ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل ہوگیا
-
شہرقائد میں 12سے 14گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، ایازمیمن
-
وزیراعظم شہبازشریف کا ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین
-
فیصل بینک نے ملتان میں اپنے رینجنل آفس اور فلیگ شپ برانچ کا افتتاح کردیا
-
ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.