اسلام آباد میں کھیلو ں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں،ہمیں معلوم ہے کہ جس ملک یا شہر کے گراونڈز آباد ہو ں وہا ں کے ہسپتال ویران ہو جا تے ہیں
میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کا نیشنل رگبی فٹ بال ٹورنامنٹ کی فا تح ٹیم سے گفتگو
بدھ 15 مارچ 2017 22:50
(جاری ہے)
اس مو قع پر انہیں بتایا گیا کہ اسلام آباد کی ٹیم نے نیشنل رگبی فٹ بال ٹورنا منٹ لا ہو ر میں فائنل کے مقابلے میں پا کستان آرمی کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی حاصل کی۔
میئروچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے بڑے اعزازکی بات ہے کہ اسلام آباد کی رگبی ٹیم نے نیشنل ٹائیٹل جیتا ۔انہو ں نے کہا کہ ایم سی آئی کی سپو رٹس ونگ کو پو ری طرح فعال کر دیا گیا ہے اور ادارے کی مختلف ٹیمیں اس وقت کھیل رہی ہیں او ر اپنے اچھے کھیل کے با عث ادارے کی نیک نامی اور وقار میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ رگبی فٹ بال ٹیم نے قومی سطح پر جس شاند ار کارکر دگی کا مظاہر ہ کیا ہے وہ لا ئف تحسین ہے ۔میئر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد میں رگبی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے نہ صرف مو جود ہ گراونڈ میں کھلا ڑیو ں کے لئے ہر قسم کی سہو لیات مہیا کر نے کی یقین دہانی کر ائی بلکہ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں رگبی کے کھیل کے لئے مزید گرائونڈزبھی بنا ئے جا ئیں گئے۔اس مو قع پر اسلام آباد رگبی فٹ بال کلب نے مئیر اسلام آ باد کو جیتنے والی ٹرافی پیش کی اور کہا کہ اگر رگبی کے کھلا ڑیوں کی سرپر ستی کی جا ئے تو وہ قومی سطح کے علا وہ بین الاقوامی سطح کے میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔میئروچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی طرف سے بھر پو ر تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ ملک وقوم کا نا م روشن کر نے والے ان کھلاڑیوں اور رگبی کے کھیل کے فروغ کے لئے وہ اپنا بھر پو ر کر دار اداکر تے رہیںگئے۔مزید اہم خبریں
-
جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟
-
پاکستان کے ساتھ جامع اقتصادی پالیسی واصلاحاتی پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
-
تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش
-
کراچی کے عوام کیلئے بری خبر،کے الیکڑک کی10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست
-
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
-
حج کے دوران مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے والوں کے داخلے پر پابندی
-
محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات،سری لنکا میں قید43پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.