![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجاز ت نہ دینے پرڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی
فیصل علوی
جمعہ 24 مئی 2024
12:40
![تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_3ca86_1700299933.jpg._2)
(جاری ہے)
درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ کیس کو پیر کیلئے مقرر کیا جائے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں پیر کو موجود نہیں ہوں گا، منگل کو رکھ لیتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل تک جواب طلب کر لیا۔ رہنما پی ٹی آئی عامر مغل نے عدالتی حکم کے باوجود تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نا دینے پر توہین عدالت کی درکواست دائر کی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ پرامن اجتماع ایک آئینی حق ہے جس سے تکنیکی باتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔27مارچ کو تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی تھی۔چیف جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ عوامی اجتماع کے انعقاد کیلئے معقول شرائط عائد کی جائیں جبکہ حکومتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی خطرات کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر کے پاس ورڈ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ہوش رہا رپورٹ جاری کردی گئی
-
دنیا لبنان کے ایک اور غزہ بننے کی متحمل نہیں ہو سکتی، گوتیرش
-
نو ماہ سے جاری جنگ نے غزہ کو کھنڈر میں بدل دیا ہے، یو این امدادی حکام
-
میرے پیچھے ہٹنے سے اگر ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو مجھے مطمئن کریں، پیچھے ہٹ جاﺅں گا. عمران خان
-
حماس ایک نظریہ ہے، ہم نظریے کو ختم نہیں کر سکتے . اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان پر ہنگامہ
-
رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں چین سے سرمایہ کاری میں 19 فیصد‘امریکہ سے 25 فیصد‘ متحدہ عرب امارات سے 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیار نہیں‘ سیاسی جماعتیں اپنی انا کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں. بلاول بھٹو
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان طویل اجلاس بے نتیجہ ختم
-
کرم کے علاقے صدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ
-
اسلام آباد کے سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیار نہیں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی نیت صاف ہے امید ہے پیپلزپارٹی کے وعدے پورے کریں گے
-
کیا پیڑ ہمارے رشتہ دار ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.