مردم شماری کے فارم کو کچی پینسل سے پر کرنے پر اراکین سینٹ کا تحفظات کا اظہار

من پسند اعدادو شمار ہی لینے ہیں تو عوام کے اربوں روپے ضائع کیوں کئے جا رہے ہیں، توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال چیئرمین کی قائد ایوان کو حکومتی وزیر سے رابطہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 16 مارچ 2017 22:41

مردم شماری کے فارم کو کچی پینسل سے پر کرنے پر اراکین سینٹ کا  تحفظات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) مردم شماری کے فارم کو کچی پینسل سے پر کرنے پر ایوان بالا میں موجود ممبرا ن نے تحفظات کا اظہار کر دیا اور کہا کہ اگر من پسند اعدادو شمار ہی لینے ہیں تو پھر عوام کے اربوں روپے ضائع کیوں کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایوان بالا کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے سینیٹر ممتاز اعجاز نے کہا کہ مردم شماری شروع ہو گئی ہے اور مردم شماری کا فارم کچی پنسل سے پر کیا جا رہا ہے حالانکہ اس حوالے سے عوام نے خدشات کا بھی اظہار کیا ہے لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔

اگر من پسند اعداد و شمار لینے ہیں تو عوام کے کروڑوں روپے کیوں ڈبوئے جا رہے ہیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنہ صوبے میں اس مردم شماری پر اعتماد نہیں کریں گے۔ جس پر چیئر مین سینٹ نے قائد ایوان سے کہا کہ آپ متعلقہ حکومتی وزیر سے رابطہ کریں اور اس مسئلے کا حل نکالیں۔ اتنے عرصے بعد ہونیوالی مردم شماری کو تنازعات کا شکار نہ بنایا جائے۔۔( علی/شاہد عباس)

متعلقہ عنوان :