گورمے بیکری پر دوران واردات مزاحمت پر جاں بحق ہونیوالے برانچ کیشئر عابد محمود کا قاتل گرفتار

جمعرات 16 مارچ 2017 22:51

گورمے بیکری پر دوران واردات مزاحمت پر جاں بحق ہونیوالے برانچ کیشئر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) سی آئی اے اقبا ل ٹائون پولیس نے بیکریوںو دیگر مقامات پر گینگ بنا کر گن پوائنٹ پر سرقہ بالجبر ، ڈکیتی،اور قتل جیسی سنگین وارداتیںکرنے والی4 ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورمے بیکری عمر چوک گرین ٹائون آتشیں اسلحہ سے لیس تین کس ملزمان نے زبردستی بیکری کے گارڈ سے گن پمپ ایکشن چھینی اور اندر داخل ہو کر عملے کو یرغمال بنایا اور کیشئر کے فوراً کیش بکس کے بند کرنے پر اسے سیدھا فائر مار کر موقعہ پر قتل کر کے فرار ہو گئے ۔

گورمے بیکری گرین ٹائون میں دوران رابری قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔جس پر واردات کی سنگینی کے پیش نظر اورملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے خالد محمود فاروقیDSP/OCاقبال ٹائون لاہور کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

خصوصی پولیس ٹیم نے شب وروز محنت کرکے خفیہ اطلاع پر نہ صرف واردات میں ملوث رفیق ،فیض احمدعرف فیاض ،شہباز علی اورمحمد امین کو ٹریس کیا بلکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیا۔دوران انٹیروگیشن ملزما ن نے انکشاف کیا کہ وہ گرین ٹائون کی قریبی آبادی کے رہائشی ہیں اور کافی عرصہ سے بیکری میں واردات کی پلاننگ کر رہے تھے ہم مختلف اوقات میں بیکری کی ریکی وغیرہ کرتے تھے چونکہ بیکری میں بیک وقت دو گارڈ ڈیوٹی کرتے تھے اس لیے ہمارے لیے واردات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا بہت مشکل تھا۔

بروز واردات بیکری میں ایک سکیورٹی گارڈ تعینات تھا اس لیے ہم نے پہلے گارڈ سے اسلحہ چھینا اور زبردستی اندر داخل ہو کر خوف و ہراس پھیلانے اور جلدی سے کیش چھیننے کے لیے کیشئر پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقعہ پر جاںبحق ہو گیا۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے سفاک قاتلوں کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی اے طارق مستوئی اور ریڈنگ پارٹی کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :