سرچ آپریشن،103 افراد کی بائیو میٹرک ویریفیکیشن،03 مشکوک افراد گرفتار

جمعرات 16 مارچ 2017 23:52

سرچ آپریشن،103 افراد کی بائیو میٹرک ویریفیکیشن،03 مشکوک افراد گرفتار
فیصل آباد۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے گزشتہ روز بتایا کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پرضلع بھر میں ٹائون ایس پیز کی سربراہی میںسرچ آپریشن کیا گیا ۔ سرچ آپریشن میںمتعلقہ سرکل افسران ،ایس ایچ او ز،ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاران نے حصہ لیا ، سرچ آپریشن کے دوران103مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویریفکیشن بھی کی گئی ،دوران سرچ آپریشن شناخت نہ رکھنے پر03 مشکوک اشخاص کو پولیس حراست میں لیا گیا یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔