وزارت قومی صحت کے تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے اقدامات نے نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کے رحجان کو کم کرنے میں مثبت کر دار ادا کیا، حکام
جمعہ 17 مارچ 2017 14:42
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس 2002ء کی مختلف دفعات کے بارے میں بھی بتایا گیا جن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے درخواست کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر تمباکو نوشی پر مکمل پابندی کے علاوہ شیشہ پر پابندی عائد کی گئی۔
تمباکو کی مصنوعات 18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت کے تدارک کیلئے اقدامات کئے گئے۔ تعلیمی اداروں کے اندر اور 50 میٹر کی حدود میں سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی اور پکٹوریل وارننگ کے بغیر سگریٹ کی فروخت کو ممنوع قرار دے کر عملدرآمد کو یقینی بنانا بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے جس پر ضلعی سطح پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پولیس آفیسرز اس قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون پر عملدرآمد کرنے کے مجاز ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سووموٹو کیس میں صوبائی چیف سیکرٹریز کو 2002ء کے قانون پر عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ ان تمام اقدامات کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں جن کا اعتراف عوامی سطح پر بھی کیا جانے لگا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وجہ سے تقریباً 108800 افراد سالانہ موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مروجہ امتناع تمباکو نوشی قوانین پر عملدرآمد کرکے لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سیاسی استحکام کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوتی ،سی پیک جیسا منصوبہ ہمارے لئے تحفہ ہے، احسن اقبال
-
تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لائونج ڈائننگ کار کا اضافہ
-
طلباء و طالبات کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی اہم ہوتی ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
'میں کبھی ہندو مسلم نہیں کرتا اور نہ ہی کروں گا'، وزیر اعظم مودی
-
پاکستانی طلبہ کے لیے عینکیں اور آلات سماعت، جرمنی مدد فراہم کرے گا
-
دبئی پراپرٹی لیکس: لوگوں کوبتانا پڑے گا کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ اگر وہ پیسہ پاکستان سے گیا ہے تو اس کے لیے کون سے ذرائع استعمال کیئے گئے؟. شبرزیدی
-
ملک میں سب کچھ آہستہ آہستہ زمین بوس ہورہا ہے، چیف جسٹس
-
غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن سابق بھارتی فوجی ہلاک
-
گورنر ہاﺅس کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا، کوئی کسی پر پابندی نہیں لگا سکتا،فیصل کریم کنڈی
-
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 12 سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کردی
-
علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر خیبرپختونخواہ ہاﺅس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.