Live Updates

سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے

امریکا میں سائفر ساز ش تیار ہونے کی کہانی بوگس تھی، سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کہانی بنائی گئی پھر حکومت نے جو کیس بنایا وہ بھی انتہای بوگس کیس تھا، سابق وزیر مصطفی نواز کھوکھر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 جون 2024 23:56

سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2024ء) سابق وزیر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے، ،امریکا میں سائفر ساز ش تیار ہونے کی کہانی بوگس تھی، سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کہانی بنائی گئی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام ایسے ہی چلے گا کیونکہ سیاستدان سبق نہیں سیکھتے، سیکھتا کوئی نہیں ہے، حکومت میں جو ہوتا ہے وہ یہی کچھ کرتا ہے، اگر پی ٹی آئی کو حکومت مل گئی تو وہ بھی یہی کام کریں گے۔

سیاستدانوں کو اپنی سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ اگر سیاست میں ہم نے مخالف کو دشمنی میں بدل دینا ہے تو پھر اس کا فائدہ کسی تیسری قوت کو ملے گا اور ہم تیسری قوت کے ہاتھ میں کھیلتے بھی رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس میں کوئی شک نہیں کہ کہانی بنائی گئی امریکا میں سائفر ساز ش تیار ہوئی بوگس کہانی تھی، سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کہانی بنائی گئی۔لیکن پھر عمران خان پر جو کیس بنایا گیا وہ بھی انتہای بوگس کیس تھا، 342کے بیان ابھی ہوئے نہیں تھے کہ جج صاحب نے اندر سے آکر پری ریٹن درخواست وہاں رکھ دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر سیاسی کیس تو نہیں ایک مضحکہ خیز معاملہ تھا، کہا گیا سائفر پر ایک کوڈ ہوتا ہے ، اگر کوڈ کسی کے ہاتھ لگ جائے تو بڑا نقصان پہنچتا ہے، پتا چلا کہ سائفر تو ہمیشہ وزارت خارجہ میں رہتا ہے، اگر وزیراعظم آفس کو کاپی جائے اور گم ہوجائے تو سیکرٹری اطلاع دے، کوئی جرم نہیں ہے، اس کاپی پر کوئی کوڈ نہیں ہوتا، وہ اطلاع کے لئے کاپی ہوتی ہے، اگر گم بھی ہوگیا ہے تو کیا امریکا سے ہمارے تعلقات خراب ہوگئے ہیں؟ تقریر کے دوران کاغذ کا ایک ٹکڑا لہرایا گیا، اس سے کیا قومی راز افشاں ہوئے؟ ایک وزیراعظم کو مکمل اختیار ہے کہ اگر وہ سمجھے پاکستان کے مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے کسی بیرونی طاقت کے عمل کی وجہ سے تو اس پرپابندی نہیں کہ وہ خاموش بیٹھا رہے۔

کیونکہ وزیراعظم عوام کا منتخب نمائندہ ہوتا ، اس لئے اس میں کوئی جرم نہیں ہے۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات