ایڈیشنل رجسٹریشن ٹیکس نئی گاڑیوں کی خریداری کے تین ماہ کے اندر ٹرانسفر کے ضمن میں لگانے سے پریمیئم کی حوصلہ شکنی ہوگی، چیئرمین پاکستان آٹو اسمبلرز ڈیلر ایسوسی ایشن
صارفین صرف مجاز ڈیلروں سے اپنی گاڑیاں بُک کروائیں اور ڈیلیوری کے لیے دیئے گئے وقت تک انتظار کریں
ہفتہ 18 مارچ 2017 18:33
(جاری ہے)
گاڑیاں انفرادی صارفین کے آرڈرز پر بک کی جاتی ہیں۔
یہ بات صرف مفروضہ ہے کہ پریمیئم کا فائدہ انڈسٹری کو ہوتا ہے۔ سرمایہ کار گاڑیوں میں سرمایہ کاری کرکے گاڑیوں کی قلت پیدا کرکے ڈیلیوری وقت کو بڑھاتے ہیں۔ صارفین جلدی گاڑیوں کے حصول کے لیے پریمیئم ، پیشگی ادائیگی کا باعث بنتے ہیں۔ اگر صارفین کمپنیوں کی طرف سے متعین کردہ وقت پر گاڑیوں کی وصولی تک محدود رہیں تو پریمیئم کی ادائیگی کا تصور ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کارساز ادارے پریمیئم کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور اس کی تشہیر کے لیے صارفین آگہی مہم بھی کئی بار چلا چکے اور اشتہارات بھی دیئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ویب سائٹ پر گاڑیوں کے وقت کی دستیابی بھی درج کی جاتی ہے۔ تاہم وقت سے پہلے گاڑیوں کی وصولی کی مانگ سے سرمایہ کاروں کی طرف سے پریمیئم وصول کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔اقبال شاہ نے مزید کہا کہ مقامی انڈسٹری اپنی پیداواری گنجائش مزید بڑھانے کے لیے بھی کام کررہی ہے جبکہ نئی آٹو پالیسی 16-21 بھی عالمی سطح پر نئی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کررہی ہے۔ان کمپنیوں کی پاکستان آمد سے مقابلہ کی فضا مزید بہتر ہوگی اور صارفین کو گاڑیوں کے انتخاب میں مزید آسانی ہوگی۔ آج ہم ترقی کے دور سے گزر رہے ہیں اور بہتر مستقبل کی توقع ہے جیسا کہ پہلے 2007ء میں انڈسٹری کی بہتری کے وقت تھا۔ تاہم پالیسی میں اچانک تبدیلی جیسے درآمد ہونے والی گاڑیوں کی میعاد میں اضافہ سے انڈسٹری کا اعتماد مجروح ہوا اور کئی کمپنیوں کے مستقبل کے توسیعی منصوبے متاثر ہوئے۔ اس لیے پالیسیوں کو مستقل کرنا سرمایہ کاری اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.