بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

بھارتی فوج نے گزشتہ رات نکیال سیکٹرپرشہری کوآبادی کرنشانہ،فائرنگ سے2بچے شدیدزخمی،ک فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا،عالمی برادری نوٹس لے،ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مارچ 2017 13:58

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2017ء) : بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ بھارتی فوج نے ایک بارپھرایل اوسی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پربلااشتعال کردی،جس کے نتیجہ میں 2بچے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کاکہناہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات 9بج کر50منٹ پرایل اوسی کے نکیال سیکٹرپرشہری کوآبادی کرنشانہ بنایا۔بھارتی فائرنگ سے2بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کی عمر9اور 14 سال ہے۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا،جس پردشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :