معیاری اشیائے خور د نو ش کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، کمشنر پاکپتن

پیر 20 مارچ 2017 21:53

پاکپتن۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)معیاری اشیائے خور د نو ش کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، عوام کوصاف ستھری اشیائے خوردنو ش فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران مو ثر اقدام کریں ، پر ائس مجسٹر یٹس اشیائے ضروریہ کے معیار کا جائزہ لیں ، گلے سڑے پھل فروٹ اور اشیائے خو ردنو ش فر وخت کرنے والو ں کا محاسبہ کریں ، ان کیخلاف فوری طور پر مقدمات درج کر وائے جائیں ، ان خیلات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے صاف ستھری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں اے سی پاکپتن اشفاق الر حمن ، ڈی ایم او حا مد نا صر گو ر ایہ ، ایس این اے فیا ض مسعود ، پو لیس حکام ، ریسکیو1122 سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو دتھے، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ عوام کو صاف ستھر ی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے میکانزم کو مزید مر بوط بنایا جائے اور اس سلسلہ سے میں متعلقہ ادروں کے افسران نیک نیتی سے کام کریں عوام کو صاف ستھری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے عمل کی کڑی نگر انی کریں۔