حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں ، گورنر سندھ
پیر 20 مارچ 2017 23:36
(جاری ہے)
وفد کی سربراہی جاوید بلوانی کر رہے تھے جبکہ وفد میں پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کونسل کے چیئر مین محمد زبیر موٹی والا، ایف بی ایریا ایسوسی ایشن انڈسٹری کے صدر اسد نثار، ایف بی ایریا انڈسٹری کے صدر جاوید سلیمان، سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن انڈسٹری کے صدر جمشید چاندی والا، لانڈھی ایسوسی ایشن کے سابق صدر زین بشیر، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید عثمان علی، بن قاسم ایسوسی ایشن انڈسٹری کے نمائندہ افتخار احمد، سائٹ ایسوسی ایشن انڈسٹری کے سابق صدر سلیم پاریکھ، شیخ محمد شاہد اور جہانگیراشتیاق بھی شامل تھے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم، معاشی خوشحالی کے جس روڈ میپ پر کام کر رہے ہیں اس سے ملک کو اقتصادی استحکام حاصل ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر اور اسٹاک ایکس چینچ میں ریکارڈ اضافہ اور صوبہ سمیت پورے ملک میں معیشت کے مثبت اشاریئے حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائے گا کیونکہ یہ ایک جامع معاشی منصوبہ خطہ کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا ، زیر تکمیل سی پیک منصوبہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی حب ہے جس کی ترقی و خوشحالی پورے ملک کی خوشحالی ہے ملکی و غیر ملکی کمپنیاں زیادہ تر اسی شہر میں ہیں سمندر سے متصل شہر اپنے جغرافیائی لحاظ سے خطہ میں انتہائی منفرد مقام رکھتا ہے، سی پیک کی تکمیل کے بعد کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ یقینی ہے، حکومت صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس ضمن میں صنعت کار اور تاجر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ معاشی سرگرمیوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.