فاٹا کا خیبر پختونخواہ میں انضمام وقت کا تقاضاہے ، لیاقت بلوچ
حکومت فاٹا اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کرکے فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں چھ فیصد حصہ دے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان
منگل 21 مارچ 2017 16:56
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے فاٹا ائینی لحاظ سے ملک کا حصہ ہے اور یہاں کے لوگوں نے ملک کے دفاغ اور سالمیت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی لیکن افسوس کہ حکمرانوں نے قبائلی علاقوں کو ہمیشہ نظرانداز کی ہیں اور بقول ان یہاں کے لوگوں کے ساتھ دوسری درجے کے لوگوں جیسے رویہ رکھاگیا ہے ۔
انھوں نے کہاکہ اب وقت اگیاہے کہ قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے اور حکومت نے جن اصلاحات کا اعلان کیاہے ان کا فوری طور پر نفاذ کیا جائے تاکہ عوام کے محرومیوں اور مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں چھ فیصد تک حصہ دیا جائے اور قبائلی علاقوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے تاکہ فاٹا کے عوام کے ستر سال سے جاری محرومیوں اور مشکلات کا ازالہ ہوسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قبائلی عوام کے ترقی اور انہیں ملک کے دیگر علاقوں کے شہریوں جیسے سہولیات اور حقوق دینے کے لیے اواز اٹھائے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے قیام کے ستر سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں نہ تو اسلامی نظام نافذہوا اور نہ ہی ملک میں ائین پر عمل کیا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمران ملک میں اسلامی نظام کے نفاز میں سب سے بڑی روکاوٹ ہیں کیونکہ بقول ان کے اگر ملک میں اسلامی نظام کا نفاذہوا تو پھر ان لوگوں کے اپنے کرپشن اور ناانصافیوں کی سزا ملے گی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہر حکمران ائین کی بالادستی کا دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت میں کوئی بھی ائین کو صحیح طریقے سے نفاذ نہیں کرتے ۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ملک بہت سی مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں اور ان تمام مشکلات اور مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے ۔ مشاورتی اجلاس سے جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ کے نائب امیر صاحب زادہ ہارون الرشید ۔ جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بختیار معانی ۔ شعبہ تعلقات عامہ فاٹا کے صدر سراج الدین خان۔ جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے امیر قاری عبدالمجید اور مختلف علاقوں کے عمائدین نے بھی خطاب کیا ۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کا و ہ واحد سیاسی اور مذہبی تنظیم ہے جو کہ نہ صرف کرپشن اور بدعنوانی سے پاک ہے بلکہ واحد جماعت ہے جو جمہوریت اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک عوامی جماعت ہے جس میں تمام عہدے صرف اور صرف میرٹ پر دی جاتی ہیں ۔ اس موقع پر شرکاء نے فاٹا کے سیاسی صورتحال پر اپنے رائے کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اعلان کردہ اصلاحاتی پیکج کو فوری طور پر نافذ کیا جائے تاکہ قبائلی عوام میں پائے جانے والے بے چینی کا خاتمہ ہوسکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.