آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق مردم شماری کی مکمل معاونت کر رہے ہیں، کورکمانڈر کراچی

منگل 21 مارچ 2017 19:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے مطابق مردم شماری کی مکمل معاونت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو کراچی میں پرونشل سپورٹ سیل کی سکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔کورکمانڈر نے مردم شماری کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا ۔کورکمانڈر نے شہر کے مختلف حصوں میں مردم شماری کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مردم شماری میں شامل تمام سٹا ف کی لگن اور کارکردگی کو سراہا ۔کورکمانڈر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا تعاون مردم شماری میں انتہائی اہم ہے ۔