وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی حکومت کو بینائی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ عطیہ کرنے والے سری لنکن وفد کی ملاقات
آنکھوں کی روشنی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ کا تحفہ ایک انمول نعمت ، دکھی انسانیت کی بڑی خدمت ہے،شہبازشریف سری لنکا کے وفدکا بینائی سے محروم افراد کیلئے مزید 10 قرنیہ عطیہ دینے کا اعلان
منگل 21 مارچ 2017 21:37
(جاری ہے)
سری لنکا کے وفد نے بینائی سے محروم افراد کیلئے مزید 10 قرنیہ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے بینائی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ کا عطیہ دینے پر سری لنکا کے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کی روشنی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ کا تحفہ ایک نعمت ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے قرنیہ کا عطیہ ایک غیرمعمولی اور قابل تحسین اقدام ہے۔بلاشبہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اسی جذبے سے کام کرنا ہوگا اورہمیں ملکردکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنی ہے اوران کا ہاتھ تھامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ قرنیہ کایہ غیر معمولی تحفہ بینائی سے محروم افراد کیلئے خوشی اورمسرت کا پیغام لے کر آیا ہے اوراب وہ اس دنیا کی خوبصورتی اوراپنے پیاروں کو کسی کی دی ہوئی آنکھ سے اپنی نظر سے دیکھ سکتے ہیں۔بلاشبہ یہ بہت نیک کام ہے جس کا اجردنیا اورآخرت دونوں میں ملے گااوربینائی حاصل کرنیوالے افرادیہ کارِ خیرمیں حصہ لینے والوں کو دعائیں دیں گے۔یقینا آج بینائی حاصل کرنیوالے افراد کے اندھیرے دورہوچکے ہیںوہ اس عظیم عطیہ کی بدولت دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔جن لوگوں نے اپنے قرنیہ عطیہ کیے ہیں وہ بلاشبہ وہ ان لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں دے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے بینائی حاصل کرنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بینائی کی بحالی پر مبارکباد دیتا ہوں اوریقینا یہ ناصرف آپ بلکہ آپ کے خاندان کیلئے مسرت کے لمحات ہیں۔اللہ تعالیٰ نے کسی کو سبب بنا کر آپ کے اندھیروں کو اجالوں میں بدلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خوبصورت دنیا کو دیکھنے کیلئے آنکھوں کی نعمت عطا کی ہے۔بینائی سے محروم افراد کو اس نعمت کا واپس ملنا بہت خوشی کی بات ہے اوراب یہ لوگ بھی اللہ کی دنیا کو کسی کی عطیہ کی ہوئی آنکھوں کی بدولت دیکھ سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ قابل تعریف ہے۔قرنیہ عطیہ کرنے والوں نے انسانیت کی خدمت کی ہے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.