متنازعہ تقریر رکوانے کے لیے واسع جلیل کو چار بار فون کیے، عامر خان
خود چاہتا ہوں بابرغوری مجھے لیگل نوٹس بھیجیں اس کیلئے انہیں پاکستان آنا پڑیگا، ڈپٹی کنوینئرایم کیوایم پاکستان جو بھی پاکستان کی ریاست کیخلاف بات اور ملکی وحدت کیخلاف نعرے بازی کریگا اسے کسی طور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، انٹرویو
بدھ 22 مارچ 2017 15:03
(جاری ہے)
عامر خان نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کی متنازعہ تقریر پر ہم سب اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے تھے جبکہ اسی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ہی نجی ٹی وی کے دفتر پر حملہ ہوا اور جو کچھ ہوا سب نے دیکھا تاہم تقریر کے فوری بعد مجھے رینجرز نے بلوا لیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ لندن والوں کے پاس ہمیشہ الزامات کی فہرست تیار رہتی ہے اگر میں نے لندن والوں کیخلاف سچ بات کہہ دی ہے تو اس میں کیا غلط ہے بلکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی یہی کچھ کہا تھا اور لندن والوں سے ہمدردی رکھنے والے بھی یہ سچ جانتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ لندن کے رہنما واسع جلیل کے لیے حال ہی میں گلستان جوہر میں کروڑوں روپ کی مالیت کا پلاٹ خریدا گیا ہے جب کہ بابرغوری کے ہیوسٹن میں پیٹرول پمپ ہیں اور امریکا میں فوڈریسٹورنٹ چین کس کے نام ہیں اور نارتھ ناظم آبادمیں کس کے پاس کیا کیا ہے میں سب بتائوں گا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کی ریاست کے خلاف بات کرے گا اور ملکی وحدت کے خلاف نعرے بازی کرے گا اسے کسی طور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور اگر لندن والوں کو سیاست کی اجازت ملتی ہے تو اس کا سوال پھر ریاست سے کرنا چاہئے مجھے سے نہیں۔سیاسی اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لندن والوں سے مفاہمت کے راستے بند ہوچکے ہیں اور پی ایس پی سے اتحاد کا کوئی معاملہ زیرغور نہیں تاہم سیاست میں ہر چیز ممکن ہوتی ہے لیکن ہمیں پورا یقین ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنی سابقہ تمام نشستیں حاصل کر لے گی۔پاک سرزمین پارٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی رائے دینا کا اور سیاست کرنے کا حق حاصل ہے لیکن مصطفی کمال کی سیاسی حقیقت کافیصلہ الیکشن میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے جرائم پیشہ افراد کو پارٹی سے نکال باہر کیا ہے کیوں کہ ہمارے یہاں جرائم اور کرپشن کے لیے زیرو ٹالیرنس ہے اور اس پالیسی پر سختی سے کاربند رہیں گے رہی بات یہ کہ ہم نے جن جرائم پیشہ افراد کو پارٹی سے نکالا وہ اب کہاں ہیں تو اس کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔ایم کیو ایم حقیقی سے بانی ایم کیو ایم کے ساتھ دوبارہ سیاسی سفر کے آغاز پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ مہاجر قوم کی بھلائی اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے یہ فیصلہ کیا تھا کیوں کہ اس دور میں اختلافات اور غلط فہمیوں کے باعث مہاجر نوجوانوں کا خون بہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.